افغانستان : بدخشاں میں سابق جنرل گرفتار، فضائی حملے میں 3 افراد زخمی
👁️ 51 بار دیکھا گیا
افغانستان : بدخشاں میں سابق جنرل گرفتار، فضائی حملے میں 3 افراد زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان نے سابق فوجی جنرل جلیل کو گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق طالبان نے جمعہ کے روز ضلع شکی کے گاؤں ژرف سے سابق فوجی جنرل جلیل کو حراست میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان کی خصوصی یونٹ نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان نے آج ضلع نسی میں گھروں کی تلاشی کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ بدخشان میں طالبان اور ناراض کمانڈر جمعہ فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان گزشتہ منگل سے جھڑپیں جاری ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لڑائی کے دوران طالبان کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گرایا گیا، جس میں سوار 7 افراد ہلاک ہوئے۔
بدخشان: طالبان کی فضائی کارروائی، 3 افراد زخمی
افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان کی جانب سے ضلع نسی کے گاؤں قوغذ میں جمعہ فاتح کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے ناراض کمانڈر جمعہ فاتح کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلع نسی میں طالبان جنگجوؤں کی ہلاکتوں میں اضافے کی اطلاعات کے بعد طالبان نے کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان اپنے ہلاک اور زخمی جنگجوؤں کو گزشتہ شب 25 سے زائد گاڑیوں کے ذریعے ضلع نسی سے شکی منتقل کرچکے ہیں۔
بدخشان میں طالبان اور جمعہ فاتح کے جنگجوؤں کے درمیان گزشتہ منگل سے جاری جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے: محسن نقوی
14/August/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
افغانستان : بدخشاں میں سابق جنرل گرفتار، فضائی حملے میں 3 افراد زخمی
14/August/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
کرک: بانڈہ داؤد شاہ میں ڈرون حملے، 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی
14/August/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بارودی سرنگ کا دھماکہ، شہری شدید زخمی
14/August/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مستونگ :وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر فائرنگ، 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی
14/August/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانہ سٹی پر حملہ، جنڈولہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک
14/August/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26220 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15469 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11756 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9047 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7336 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C