افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، دفتر خارجہ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے سیز فائر ختم کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ملک بھر میں حملوں کے اعلان کے بعد ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کرنے کا وعدہ پورا کرے گا۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے سے پاکستان کو شدید تحفظات ہیں اور افغان حکومت کے ساتھ ان مسائل کو اٹھایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائی کی جائےگی اور جو وعدے کیے گئے ان کا احترام کیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کے دورہ کابل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حنا ربانی کھر نے پاکستان کے تحفظات اور ترجیحات کو طالبان کے سامنے اٹھایا اور دونوں قریقین نے مختلف مسائل پر فالو اپ میکینزم تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C