افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ”فیصلہ کن جنگ“ لڑ رہی ہیں، فیلڈ مارشل
👁️ 212 بار دیکھا گیا
افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ”فیصلہ کن جنگ“ لڑ رہی ہیں، فیلڈ مارشل
راولپنڈی (ڈیلی اردو) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ”پُرعزم اور فیصلہ کن“ جنگ لڑ رہی ہیں، اور ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والی قوتیں اپنے مقاصد میں ناکام ہوں گی۔
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق کوئٹہ کے دورے میں صوبہ بلوچستان میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی اور کہا کہ دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو جھوٹی خبروں، پراپیگنڈے اور بیرونی حمایت یافتہ سرگرمیوں کے ذریعے سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا، اور ریاستی استحکام کو چیلنج کرنے والے عناصر کو سخت جواب دیا جائے گا۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ جدید جنگی ماحول میں ابھرتی ٹیکنالوجی، کثیر الجہتی آپریشنز اور تینوں مسلح افواج کی مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہو چکی ہے۔
انہوں نے افسران کو مسلسل تربیت اور تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے جنگی تقاضوں کا مقابلہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور جدید سوچ سے ہی ممکن ہے۔
بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے بہتر گورننس اور عوامی فلاح کو سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ آگے بڑھانا ہوگا۔
فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات اہلکاروں کے مورال اور کارکردگی کو بھی سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 588 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 516 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3473 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C