اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کے مندوب کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ
👁️ 382 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستان اور بھارت کے مندوب کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں پاکستان اور انڈیا کے مندوب کے مابین تکرار اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
سلامتی کونسل میں انڈیا کے مستقل مندوب نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر انڈیا کا اٹوٹ حصہ ہے اور وہاں کی عوام جمہوری روایات کے تحت ملنے والے بنیادی حقوق سے لطف و اندوز ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں اور یہ انڈیا کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر سلامتی کونسل میں بحث کے آغاز پر انڈیا کے مستقل مندوب پارواتھانینی ہریش نے کہا کہ ’ریاست جموں و کشمیر انڈیا کا ناقابل تقسیم اور اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر کی عوام انڈیا کے آئین اور جمہوری روایات کے تحت ملنے والے بنیادی حقوق سے لطف و اندوز ہو رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں یہ سب پاکستان کے لیے نیا ہے۔‘
انڈیا کے مستقل مندوب نے کہا کہ ’ہم پاکستان سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے علاقے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔‘
انڈیا کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب حال ہی میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ افراد کھلے عام پاکستانی فوج کے قبضے، جارحیت، استحصال اور وسائل کے غیر قانونی استعمال کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے بھارتی مندوب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر انڈیا کا اندرونی معاملہ نہ کبھی تھا، نہ کبھی ہے اور نہ ہو گا۔
پاکستانی نمائندہ گل قیصر سروانی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تمام دستاویزات میں کشمیر کو متنازع تسلیم کیا گیا ہے اور نئی دہلی کی کوئی بھی تحریف، انکار یا آڈر اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’انڈیا اپنی ریاستی دہشت گردی ختم کرے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے فرائض پورے کرے جن میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔‘
پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیا نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کروائی جائی گی لیکن وہاں نو لاکھ فوج تعینات کر دی گئی۔
پاکستان کے نمائندے نے انڈیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آزاد کشمیر پاکستان کے جمہوری طرزِ حکمرانی اور بنیادی آزادیوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور وہاں کے عوام اپنے رہنماؤں کو خود منتخب کرتے ہیں اور اپنے معاملات خود چلاتے ہیں ‘
یاد رہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ستمبر کے آخر میں مظاہرے ہوئے تھے جن کی کال تاجروں اور عام عوام پر مشتمل نمائندہ تنظیم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے دی تھی۔
ایکشن کمیٹی کے 38 نکاتی مطالبات میں حکومتی اخراجات میں کمی، مفت صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی، بین الااقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر سمیت قانون ساز اسمبلی کی نشستوں کے طریقہ کار میں ترمیم شامل تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 288 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 493 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 496 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8972 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C