السویدا : خونریز جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، ہلاکتیں 200 سے تجاوز کر گئیں
👁️ 366 بار دیکھا گیا
السویدا : خونریز جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں، ہلاکتیں 200 سے تجاوز کر گئیں
دمشق(ڈیلی اردو) شام کے جنوبی صوبے السویدا میں جاری پرتشدد جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے، جہاں دروز فرقے کے افراد، مقامی قبائل اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے ہیں۔ غیرسرکاری مانیٹرنگ ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق، اتوار سے شروع ہونے والے تصادم میں 203 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ادارے کے مطابق، ہلاک شدگان میں 92 افراد دروز برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں سے 21 عام شہری ہیں، جنہیں مبینہ طور پر ایک میدان میں سرکاری فورسز نے نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں 93 سیکیورٹی اہلکار اور 18 بدو قبائلی افراد بھی مارے جا چکے ہیں۔
خطے میں کشیدگی اُس وقت مزید گہری ہو گئی جب اطلاعات سامنے آئیں کہ اسرائیل کی جانب سے شامی افواج پر فضائی حملے جاری ہیں۔ امریکی ذرائع کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ شام کے جنوب میں اپنے فضائی حملے فی الفور روک دے۔ اگرچہ اسرائیل نے حملے روکنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم بدھ کی صبح السویدا کے دیہی علاقوں تھلہ اور شکراویہ میں شامی اہداف کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس دوران سوشل میڈیا پر ایک خون آلود ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک گیسٹ ہاؤس کے اندر سویلین کپڑوں میں ملبوس کم از کم 10 افراد کی لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ بعض افراد فرش پر پڑے ہیں جبکہ دیگر صوفوں پر خون میں لت پت نظر آتے ہیں۔ عمارت کی دیواروں پر دروز شیوخ کی تصاویر آویزاں ہیں اور جگہ جگہ ٹوٹا پھوٹا فرنیچر بکھرا پڑا ہے۔
آبزرویٹری نے مزید انکشاف کیا ہے کہ المظلومہ فیملی گیسٹ ہاؤس میں ایک مسلح گروپ، جو مبینہ طور پر حکومت نواز تھا، نے دھاوا بول کر ایک خاتون سمیت چار دروز شہریوں کو قتل کر دیا۔
تاحال شامی حکومت نے ان سنگین الزامات پر کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 422 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 397 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4844 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C