امریکا، ایران کیخلاف طاقت کے استعمال سے باز رہے: روسی صدر
👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکا، ایران کیخلاف طاقت کے استعمال سے باز رہے: روسی صدر
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکا کو طاقت کے استعمال کے معاملے میں خبردار کیا ہے۔
ماسکو سے جاری ہونے والے بیان میں انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی کے خطے پر انتہائی تباہ کن نتائج مرتب ہوں گے۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس اقدامات سے توازن بگڑ جائے گا اور ہول ناک نتائج سامنے آئیں گے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون گرا کر بہت بڑی غلطی کی۔
واضح رہے کہ ایران نے آج آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا، اس حوالے سے کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جاپانی وزیر اعظم نے ایران کا دورہ کیا تھا، جس سے یہ تاثر ملا تھا کہ دونوں ممالک میں برف پگھل رہی ہے. البتہ اس واقعے نے حالات کو پھر کشیدہ کر دیا ہے۔
اسی تناظر میں روس کی جانب یہ اہم پیغام آیا ہے کہ امریکا کو کسی بھی مرحلے پر طاقت کے استعمال سے باز رہنا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C