امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے
👁️ 139 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان میں ہوں گے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/نیوز ایجنسیاں) امریکا اور ایران کے مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔
ایران کی مذاکراتی ٹیم کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر غالیباف کریں گے جبکہ امکان ہے کہ امریکی مذاکراتی ٹیم نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں آئے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے مرکزی ثالث کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار 22 مارچ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی، جس کا حوالہ اس معاملے سے آگاہ دو قابل اعتماد ذرائع نے دیا۔
نیوز ایجنسی روئٹرز اس رپورٹ کی اپنے طور پر تصدیق نہیں کر سکی۔
اس سے قبل امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پاکستان، مصر اور ترکی بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے ایران جنگ میں فائر بندی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کے روز پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں فریقوں نے بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سوموار کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس میں انھوں نے جاری کشیدگی کے تناظر میں بہادر ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کیا۔
وزیراعظم نے ایرانی صدر کو عیدالفطر اور نوروز کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے خطے میں جاری خطرناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر انھوں نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی طرف واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ ترجمان دفترخارجہ سے سوال کیا کہ کیا ایران امریکا مذاکرات پاکستان میں ہو رہے ہیں؟ اس سوال پر ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جواب دیا کہ اگرفریقین نے اتفاق کیا تو پاکستان ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرانی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بھی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اگر فریقین رضامند ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C