امریکا نے اقوام متحدہ کہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی
👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکا نے اقوام متحدہ کہ سیکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیو یارک (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے وزیر خارجہ انٹنی بلنکن جمعرات کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں دنیا میں خوراک کے عدم تحفظ اور اور اس کی صورت حال کو بگاڑنے والے تنازعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
یہ بات اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتائی جبکہ امریکہ نے اس ماہ کے لیے سیکیورٹی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے۔
As the U.S. assumes the presidency of the UN Security Council for the month of August, @StateDeptSpox outlines our priorities. “The United States is committed to real progress during our presidency and carrying that progress into the upcoming General Assembly.” pic.twitter.com/0ritUq24wy
— Department of State (@StateDept) August 1, 2023
انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اس موقع پر جمعرات کو اعلانات اور قابل عمل اقدامات کا اعلان کریں گے۔ لنڈا گرین فیلڈ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کے اس اعلامیے کے ڈرافٹ پر دستخط کریں جو اس موضوع پر جاری کیا جائے گا۔
تھامس گرین فیلڈ فروری 2021 سے اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کونسل کی صدارت کے دوران غذا کے عدم تحفظ کو ایک بار پھر پندرہ ارکان پر مشتمل کونسل کے ایجنڈے میں سر فہرست رکھیں گی۔ اس سے قبل وہ دو بار امریکہ کی طرف سے اس معاملے پر عالمی توجہ مرکوز کروا چکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے گزشتہ ماہ غذائی عدم تحفظ پر اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ دنیا اب بھی کرونا کی عالمی وبا سے ہونے والے نقصان سے بحالی کی کوششیں کر رہی ہے جبکہ اسے یوکرین جنگ کے خوراک اور توانائی کے اثرات سے نمٹنے کا بھی سامنا ہے۔
ایف اے او کے مخفف سے جانے والے ادارے کا اندازہ ہے کہ سال 2022 میں 691 ملین سے 783 ملین لوگ بھوک کا شکار تھے۔ یہ تعداد عالمی وبا کے شرو ع ہونے سے قبل 2019 کے سال سے کہیں زیادہ ہے۔بھوک کا مسئلہ زیادہ تر افریقہ، کیریبین اور مغربی ایشیا کے خطوں میں شدید نظر آیا۔
17 جولائی کو جب روس نے بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے خبر دار کیا تھا کہ اس کا یہ اقدام دنیا میں ہرجگہ بھوک کے شکار لوگوں کے لیے مزید ایک دھچکا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے التوا سے دنیا بھر میں گندم، مکئی اور سویا بین کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس کے نتیجے میں غریب لوگوں کا نقصان ہوگا۔
اقوام متحدہ کی روس کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کرنے کی اب تک کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔
امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ روس اس معاملے پر بات چیت میں دلچسپی رکھتا ہے ہر چند کہ ابھی اس کا کوئی ثبوت نظر نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر روس اپنی کھاد دنیا کی منڈیوں تک پہنچانا اور عالمی مالیاتی لین دین تک رسائی چاہتا ہے تو ماسکو کو اس معاہدے کی طرف لوٹنا گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C