ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، قطری وفد اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گیا
👁️ 50 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، قطری وفد اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گیا
تہران(ڈیلی اردو) ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے قطر کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، اسی سلسلے میں جمعہ 30 اکتوبر کو قطری وفد تہران پہنچ گیا، جہاں ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق وفد کی قیادت قطری وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کے ایک سینئر مشیر کر رہے ہیں، تاہم ایرانی رپورٹ میں اس دورے کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی سے براہِ راست منسلک نہیں کیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطری ثالث واشنگٹن سے رابطے میں رہتے ہوئے تہران اور امریکہ کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مذاکرات سے واقف ایک عہدے دار نے بتایا کہ قطری وفد 25 اکتوبر کو بھی تہران گیا تھا اور اس موقع پر ایرانی حکام کو مجوزہ امن منصوبہ پیش کیا گیا تھا، تاہم ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے ان تجاویز کو ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ چاہتا ہے کہ مذاکرات کے آغاز ہی سے ایران کا جوہری پروگرام ایجنڈے میں شامل ہو، جبکہ تہران کا مؤقف ہے کہ بات چیت سے پہلے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ ختم اور تیل کی برآمدات پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ تہران ثالثوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے سات روزہ منصوبے پر عمل درآمد کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کے ایرانی حکام سے رابطوں کی خبروں پر کہا تھا کہ ان رابطوں کا مقصد طبی سامان کی فراہمی سے متعلق معاملات پر بات کرنا تھا۔ تاہم امریکی ذرائع ابلاغ نے ان رابطوں کو دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی رابطوں اور ممکنہ امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے تناظر میں رپورٹ کیا ہے۔ فی الحال قطری وفد کے دورے کے نتیجے میں کسی باضابطہ مذاکراتی عمل یا معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
30/October/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
ترکیہ کا پاک افغان سرحدی خطے میں داعش خراسان کے مبینہ رکن کے خلاف آپریشن، ترک شہری گرفتار
30/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، قطری وفد اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گیا
30/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارت: اتراکھنڈ میں مسافر ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 6 افراد ہلاک
30/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر حادثات کے بعد رک گئے، ایران نے امریکی حمایت سے غیر مجاز راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا
30/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کو طویل تنازع نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس کا بیان؛ تہران کو مذاکرات کا پیغام بھی ارسال
30/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26411 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11952 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9312 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7566 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5540 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C