امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
👁️ 270 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق متوقع مذاکرات سے قبل تہران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے عائد تازہ پابندیوں میں 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن پر الزام ہے کہ وہ ایرانی پیٹرولیم کی مبینہ غیر قانونی فروخت اور اسلحہ سازی میں معاونت کر رہے تھے۔
بیان کے مطابق اُن بحری جہازوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے مبینہ ’شیڈو فلیٹ‘ کا حصہ سمجھے جاتے ہیں اور ایرانی تیل و پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی وسائل کو محدود کرنا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران مالیاتی نظام کو مبینہ طور پر غیر قانونی تیل فروخت کرنے، آمدنی چھپانے، اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پرزہ جات حاصل کرنے اور شدت پسند گروہوں کی حمایت کے لیے استعمال کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران پر ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ برقرار رکھے گی تاکہ اس کی ہتھیاروں کی صلاحیت اور شدت پسند تنظیموں کی مبینہ حمایت کو نشانہ بنایا جا سکے۔
صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے معاہدہ نہ کیا تو اس کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران پر ’خطرناک جوہری عزائم‘ رکھنے کا الزام بھی عائد کیا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے محتاط امید کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C