امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی جانب آنے اور وہاں سے جانے والے بحری جہازوں کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔
سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بجے (مشرقی امریکی وقت کے مطابق شام چار بجے) سے ایران کی سمندری سرگرمیوں کے خلاف ناکہ بندی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے 20 سے زائد جنگی جہاز اور سینکڑوں فوجی طیارے تعینات ہیں۔ سینٹکام کے مطابق امریکی افواج ’’چوکنا، مہلک اور کارروائی کے لیے تیار‘‘ ہیں۔
اس سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی سینٹکام نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایرانی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔
سینٹکام کے مطابق کارروائیوں کا مقصد ایران کی ان صلاحیتوں کو نشانہ بنانا ہے جو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ملک کے جنوبی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق بندر عباس، سیریک اور اہواز سمیت کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ایرانی مہر نیوز ایجنسی نے ہرمزگان کے گورنر کے حوالے سے بتایا کہ بندر عباس شہر کے قریب ایک مقام کو مبینہ طور پر امریکی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تاہم حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق سیریک شہر کو بھی ایک ’’امریکی میزائل‘‘ سے نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
امریکی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں اور بحری ناکہ بندی کے اعلان پر تہران کی جانب سے فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8939 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4774 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3547 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2543 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2294 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1987 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C