امریکا نے مشرقِ وسطی میں مزید فائٹر سکواڈرن اور بمبار طیارے بھیج دئے
👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا نے مشرقِ وسطی میں مزید فائٹر سکواڈرن اور بمبار طیارے بھیج دئے
واشنگٹن (ڈیلی اردو) پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے مزید بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز، فائٹر سکواڈرن، ٹینکر طیارے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے تعینات کر رہا ہے۔
امریکہ کے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں اور افواج کے تحفظ، اسرائیل کے دفاع اور ڈیٹرنس اور سفارتکاری کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے ہمارے وعدوں کے مطابق اضافی بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائرز کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔
ایک لڑاکا سکواڈرن، ٹینکر ائیر کرافٹ اور کئی طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار بی 52 طیارے بھی اس تعیناتی میں شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ افواج آنے والے مہینوں میں مشرقِ وسطی پہنچنا شروع ہوں گی۔
یاد ہے یو ایس ایس ابراہم لنکن جنگی جہاز جس پر ایف 35 سی لڑاکا طیارے موجود ہیں، مشرقِ وسطیٰ کی جانب رواں ہے اور یہاں پہلے سے تعینات ایک اور امریکی جنگی بحری جہاز کی جگہ لینے جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتیاں حالیہ فیصلے کا حصہ ہیں جس میں ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل سسٹم کو اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے مشرقی بحیرہ روم میں اپنی ایمفی بیس ریڈی گروپ میرین ایکسپڈیشنری یونٹ کی موجودگی بھر برقرار رکھی ہوئی ہے۔ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی فوج دنیا بھر کہیں بھی تیزی اور آسانی سے پہنچ سکتی ہے تاکہ نئے سیکیورٹی خطرات کا سامنا کیا جا سکے۔
سکریٹری آسٹن نے واضح کیا ہے کہ اگر ایران یا اس کے اتحادیوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھا کر امریکی افراد یا مفادات پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C