20/October/2026

نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

👁️ 70 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

نوشکی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع شورش زدہ نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی میں بھارت کی حمایت یافتہ قرار دی جانے والی تنظیم ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ کے مبینہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات ملنے کے بعد ان کی نقل و حرکت کی نگرانی کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ٹھکانے کی نشاندہی ہوئی۔ بعدازاں سکیورٹی فورسز نے ہدفی کارروائی کی، جس میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت، تنظیم میں ان کے عہدوں اور کارروائی کے دوران اسلحہ یا دیگر سامان برآمد ہونے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کے مطابق دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تاہم ہلاکتوں سے متعلق دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C