امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان
👁️ 198 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران سے تیل خریدنے والے ممالک پر پابندی لگانے کا اعلان
لندن (ویب ڈیسک) امریکا نے ایرانی تیل خریدنے والے کسی بھی ملک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائن ہک نے کہا ہے کہ ایرانی خام تیل کی کسی بھی قسم کی برآمد پر پابندی عائد کریں گے۔
امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی خام تیل چین جانے کی رپورٹس کا بھی جائزہ لے گا۔
برائن ہک نے مزید کہا کہ اس وقت ایرانی تیل کے حوالے سے کوئی چھوٹ نہیں اور ہم ایرانی خام تیل کی ممنوعہ خریداری پر پابندی عائد کریں گے۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اپنی حکومت کو دوام بخشنے، فنڈز سے بیرونی مہم جوئی اور پابندیوں سے بچنے کے لیے فرنٹ کمپنیوں کا استعمال ایران کی تاریخ رہی ہے جب کہ ایران اپنے تیل کی برآمدگی کو چھپانے کے لیے سمندری قوانین کی عموماً خلاف ورزی کرتا ہے۔
واضح رہےکہ امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای اور وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ ایران سے اگر تصادم ہوا تو اسے نیست و نابود کر دیں گے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کرنے کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
ایران نے گزشتہ دنوں امریکی ڈرون طیارہ بھی مار گرایا تھا جسے ٹرمپ نے ایران کی بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C