امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
👁️ 54 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان امریکہ نے خطے میں موجود اپنے شہریوں کو ہنگامی انخلا کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن رواں ہفتے کے آخر میں ایران کے خلاف نئے اور بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بغداد میں امریکی سفارت خانے اور اربیل میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال انتہائی غیر یقینی ہے اور کسی بھی وقت مزید خراب ہو سکتی ہے۔ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ چھوڑنے یا ہنگامی انخلا کے لیے تیار رہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ زیر غور منصوبوں میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے، میزائل تنصیبات اور دیگر اہم فوجی اہداف پر حملے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے جنگ کو وسعت دینے کے لیے مختلف عسکری آپشنز تیار کر لیے ہیں، جن میں ایران کی میزائل تنصیبات پر دو ہفتوں تک شدید بمباری بھی شامل ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد حملوں کی تیاری مکمل کر لی ہے، جبکہ تہران کے جنوب میں واقع پکیکس ماؤنٹین بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہے۔ گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکی عسکری تیاریوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران نے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسے صدر کا سامنا نہیں کیا اور ٹرمپ ایران کے خلاف وہ اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں جو ماضی کی امریکی انتظامیہ نے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب بغیر نتائج کے مذاکرات کی توقع نہ رکھے۔
وائٹ ہاؤس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران بامعنی مذاکرات کی طرف واپس نہیں آتا تو اسے اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ایران پر ممکنہ بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
ادھر قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی امریکہ سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری ثالثوں نے ایرانی وزیر خارجہ، امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور عمانی حکام سے رابطے کیے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے سفارتی کوششوں میں بھی کچھ پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2609 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2350 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C