امریکا کا پاکستان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
👁️ 156 بار دیکھا گیا
امریکا کا پاکستان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے اہم منصوبے سے متعلق امریکہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایک روز قبل ہی پاکستان کے وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ اسلام آباد اس گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے تناظر میں امریکی پابندیوں سے استشنٰی طلب کرے گا۔
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ، جسے امن پائپ لائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین ایک طویل المدتی منصوبہ ہے مگر یہ پچھلے کئی برسوں سے مسلسل تاخیر اور فنڈز کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس پروجیکٹ سے متعلق منگل کے روز ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے پاکستان کے ”ہماری عائد کردہ پابندیوں کے دائرے میں آ جانے‘‘ کا خطرہ ہے۔
I suggest #Pakistan to not waste money on lawyer’s fees. #America is not going to allow the gas pipeline project with #Iran. pic.twitter.com/P9LZzAyj4s
— Jalil Afridi (@afridijalil) March 26, 2024
ترجمان نے کہا، ”ہم ہر کسی کو ہمیشہ یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے ہماری عائد کردہ پابندیوں کو چھونے اور ان کے دائرے میں آ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اور ہم ہر ایک کو اس پر بہت احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیں گے۔ جیسا کہ معاون وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ ہفتے واضح کر دیا تھا کہ ہم اس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔‘‘
جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے معاون امریکی وزیر خارجہ ڈونالڈ لو نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ سے متعلق گزشتہ ہفتے ایک امریکی کمیٹی کے اجلاس کو بتایاتھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فروری میں ایران پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن کے 80 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کی منظوری کے بعد امریکہ اس منصوبے پر عمل درآمد رکوانے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان کیا کہتا ہے؟
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی گزشتہ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا، ”پاکستان نے بارہا پاک ایران گیس پائپ لائن پر اپنے عزم کی تجدید کی ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہو گا۔‘‘
ترجمان نے یہ بھی کہا تھا، ”یہ پائپ لائن پاکستان اپنے علاقے میں تعمیر کر رہا ہے، اس وقت پہلا نکتہ گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے، ہم اس کی تعمیر کے لیے پر عزم ہیں۔‘‘
پاکستان کی وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایران کے ساتھ پاکستانی سرحد سے گوادر تک پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ ہے کیا؟
ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کا بنیادی مقصد درحقیقت ایران سے پاکستان اور ہمسایہ ملک بھارت دونوں کو گیس کی فراہمی تھا لیکن ایران پر لگائی گئی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے یہ منصوبہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔
پاکستانی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اسی ہفتے کہا تھا کہ وہ ایران سے پاکستان تک اس گیس پائپ لائن لانے کے سلسلے میں امریکی پابندیوں سے استشنٰی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس منصوبے کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر کوئی فریق مقررہ ڈیڈ لائن تک پائپ لائن کے اپنے حصے کی تعمیر مکمل نہیں کرتا، تو اسے مالی جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکہ شروع سے ہی اس پروجیکٹ کی مخالفت کر رہا ہے اور واشنگٹن حکومت نے کہا تھا کہ اگر پاکستان نے اس منصوبے پر عمل کیا، تو اسے مالی جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسی لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کو بتایا تھا، ”میں اس پائپ لائن کو رکوانے کے لیے امریکی حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ ہم اس مقصد کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C