جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
جنوبی وزیرستان (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ قبائلی ضلع بالائی جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے منزکئی میں مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ممتاز قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد پہاڑی علاقے کی جانب فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک نیک محمد محسود کو منزکئی میں نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کرتے ہوئے حملے کے محرکات اور ذمہ داروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ملک نیک محمد محسود علاقے میں امن، سماجی ہم آہنگی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنے والی قبائلی شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔ ان پر حملہ جنوبی وزیرستان میں مذہبی اور قبائلی عمائدین کو نشانہ بنانے کے واقعات کے تسلسل کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل 3 اگست کو وانا کے صدر بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ممتاز مذہبی و قبائلی شخصیت مفتی جانمیر بھی ہلاک ہوئے تھے۔ وہ قومی امن جرگہ کے رکن اور خطے میں امن و مفاہمت کے لیے سرگرم تھے۔
اسی طرح جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک کے علاقے میں جے یو آئی (ف) سے وابستہ مولانا اسماعیل کو بھی ٹارگٹ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
قبائلی اور مذہبی شخصیات کے خلاف مسلسل حملوں نے علاقے میں امن و استحکام کے لیے سرگرم مقامی عمائدین کے تحفظ سے متعلق تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ سیکیورٹی حکام ملک نیک محمد محسود کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور حملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C