Advertisement
اشتہار
728 x 90 Banner
ایک ماہ قبل

امریکا کی حالیہ تجاویز ایران کے ’قومی مفادات‘ کے منافی ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
پاکستان
امریکا کی حالیہ تجاویز ایران کے ’قومی مفادات‘ کے منافی ہیں،  آیت اللہ علی خامنہ ای

امریکا کی حالیہ تجاویز ایران کے ’قومی مفادات‘ کے منافی ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای

Advertisement
اشتہار
300 x 250 Banner

تہران (ڈیلی اردو/ارنا/بی بی سی ) اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری مذاکرات کے بارے میں اپنے تازہ ترین موقف میں امریکہ کی حالیہ تجویز کو ایران کے ’قومی مفادات‘ کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکی حکومت کی بے مقصد گفتگو پر ہمارے رد عمل کا سب کو علم ہے۔

ایرانی رہنما خامنہ ای نے آیت اللہ خمینی کی برسی کے موقع پر کہا ’یورینیم کی افزودگی جوہری صنعت کا ایک بڑا اور کلیدی مسئلہ ہے اور دشمن اس پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔

’اگر ہمارے پاس سو جوہری پاور پلانٹس ہیں لیکن افزودگی نہیں ہے تو یہ ہمارے کسی کام کا نہیں ہوگا۔ اگر ہم افزودگی کے لیے امریکہ سے رابطہ کریں تو وہ ہمارے لیے کئی شرائط رکھے گا۔‘

انھوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں دیے ہیں جب امریکہ نے عمان کے ذریعے ایران کو اپنی تحریری جوہری تجاویز پیش کی ہے۔

ایران نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اصولی موقف اور عوام کے مفادات کی بنیاد پر آنے والے دنوں میں امریکی تجویز کا جواب دے گا۔

یاد رہے کہ حالیہ مذاکرات میں ایران اور امریکہ کے درمیان بنیادی تنازع ایران کے اندر یورینیم کی افزودگی پر ہے جسے واشنگٹن مکمل طور پر روکنا چاہتا ہے اور تہران اس موضوع کو ناقابل گفت و شنید سمجھتا ہے۔

Advertisement
اشتہار
728 x 90 Banner
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C