امریکہ ایران براہِ راست مذاکرات ناکام، پاکستان ثالثی کوششوں میں مصروف
👁️ 237 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران براہِ راست مذاکرات ناکام، پاکستان ثالثی کوششوں میں مصروف
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز) امریکہ اور ایران کے درمیان امن کی بحالی کی امیدیں اختتام ہفتہ پر اس وقت مزید کم ہو گئیں جب امریکی صدر نے اپنے نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا مجوزہ دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا اور ایران سے کہا کہ جب وہ معاہدہ کرنا چاہے تو فون کرے۔
اسی دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ویک اینڈ پر دو مرتبہ پاکستانی دارالحکومت کے دورہ کیا۔
پاکستان کے ساتھ ساتھ عمان کا دورہ کرنے والے عراقچی پیر کے روز روس پہنچے تاکہ صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کر سکیں، جو ایران کے ایک دیرینہ اتحادی ہیں۔
چونکہ متحارب فریقین کے درمیان ایران کے جوہری عزائم اور آبنائے ہرمز تک رسائی جیسے مسائل پر اب بھی واضح اختلافات موجود ہیں، اس لیے پیر کو تجارت دوبارہ شروع ہونے پر تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 2.5 فیصد بڑھ کر تقریباً 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ٹرمپ نے 'فاکس نیوز‘ کے پروگرام 'دی سنڈے بریفنگ‘ میں کہا، ''اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں فون کر سکتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں، فون موجود ہے۔ ہمارے پاس محفوظ لائنیں ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے کہا، ''انہیں معلوم ہے کہ معاہدے میں کیا ہونا چاہیے۔ یہ بہت سادہ ہے۔ انہیں ایٹمی ہتھیار نہیں رکھنے چاہئیں، ورنہ ملاقات کی کوئی ضرورت نہیں۔‘‘
اسلام آباد میں معمول کی سرگرمیاں بحال
اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ فی الحال آمنے سامنے ملاقاتیں متوقع نہیں ہیں۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں، جو ایک ہفتے تک ان مذاکرات کی توقع میں بند رہی تھیں جو کبھی ہو ہی نہ سکے۔ وہ لگژری ہوٹل، جسے مذاکرات کے مقام کے طور پر خالی کرایا گیا تھا، اب دوبارہ عوام کے لیے بکنگ شروع کر رہا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات اب بھی جاری ہیں، مگر وہ دور سے (ریموٹلی) ہو رہے ہیں، اور جب تک فریقین کسی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے قریب نہیں پہنچ جاتے، اس وقت تک آمنے سامنے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔
ان مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے کہا، ''مسودہ دور بیٹھ کر ہی تیار کیا جائے گا جب تک اس پر کسی حد تک اتفاقِ رائے نہ ہو جائے۔‘‘
اگرچہ ایران پر 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکی-اسرائیلی حملے فائربندی کی وجہ سے عارضی طور پر رک گئے ہیں، لیکن جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کی شرائط طے نہیں ہو سکیں۔
اس جنگ میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی معیشت کے لیے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
دونوں فریق ممکنہ طور پر ایک دوسرے کی برداشت کا امتحان لے رہے ہیں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کون معاشی دباؤ زیادہ دیر تک برداشت کر سکتا ہے۔
جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے خلیج کے راستے آبنائے ہرمز سے اپنی کشتیوں کے سوا تقریباً تمام جہاز رانی کو محدود کر دیا ہے۔ اس مہینے امریکہ نے ایرانی جہازوں کی ناکہ بندی شروع کر دی، جسے ایران مذاکرات کی ایک شرط کے طور پر ختم کروانا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کو اندرونی دباؤ کا سامنا
اپنی مقبولیت میں کمی کے باعث صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس غیر مقبول جنگ کو ختم کرنے کے لیے اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ اگرچہ ایران کی قیادت فوجی لحاظ سے کمزور ہوئی ہے، لیکن اس نے مذاکرات میں اپنی پوزیشن اس صلاحیت کے ذریعے مضبوط بنائی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو روک سکتی ہے، جہاں سے عام طور پر دنیا بھر میں استعمال ہونے والے تیل کے تقریباً پانچویں حصہ کی ترسیل ہوتی ہے۔
جب عراقچی پاکستانی حکام سے ملاقات کر رہے تھے، اسی دوران ٹرمپ نے ہفتے کے روز فلوریڈا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کا دورہ اس لیے منسوخ کیا کیونکہ ان کے خیال میں ایرانی پیشکش ناکافی تھی اور اس پر زیادہ سفر اور اخراجات کرنا مناسب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا، ''ایران نے بہت کچھ پیش کیا، لیکن کافی نہیں۔‘‘
ایرانی حکام پہلے ہی اس امکان کی اہمیت میں یہ کہہ کر کمی لا چکے تھے کہ اسلام آباد میں قیام کے دوران عراقچی کی امریکی حکام سے ملاقات نہیں ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9141 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5175 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C