امریکہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، وزیرِ دفاع
👁️ 528 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، وزیرِ دفاع
سنگاپور (ڈیلی اردو) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
سنگاپور میں منعقد ہونے والی ایک اہم بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ کے دوران خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرٌ دفاع ہیگستھ نے کہا کہ ’اگر ضرورت پڑی تو ہمارے پاس ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔‘
واضح رہے کہ سنگاپور میں یہ کانفرنس ہس سال منعقد کی جاتی ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے دفاع، فوجی حکام اور ماہرین جمع ہوتے ہیں اور اس میں ایشیا اور دنیا کی سلامتی، دفاع اور سکیورٹی کے مسائل پر بات ہوتی ہے۔
امریکی وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ ’اس نوعیت کی کسی بھی کارروائی کے لیے ہمارے ہتھیاروں کے ذخائر بڑی تعداد میں موجود ہیں، خواہ وہ مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ہوں یا دنیا کے دیگر حصوں میں کیونکہ ہم نے جدید اسلحے اور بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے جنگی سازوسامان کے درمیان مؤثر توازن قائم کر رکھا ہے۔‘
امریکی وزیرِ دفاع کے اس بیان کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم انھوں نے اپنی گفتگو میں کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت یا نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C