23/April/2026

امریکہ ناکہ بندی ختم کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی سفیر

👁️ 190 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکہ ناکہ بندی ختم کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی سفیر

امریکہ ناکہ بندی ختم کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی سفیر

نیو یارک (ڈیلی اردو/روئٹرز/بی بی سی) ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ جیسے ہی واشنگٹن بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، ’’میرا خیال ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں شروع ہو جائے گا۔‘‘

 

انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو فائر بندی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسے ختم کرنا نئے مذاکرات شروع ہونے کے لیے بنیادی شرط ہے۔ تاہم امریکہ نے عوامی طور پر ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔

 

ایروانی نے کہا کہ یہ جنگ امریکہ نے ایران کے خلاف شروع کی تھی، اور اگر وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا چاہتے ہیں اور کوئی سیاسی حل تلاش کرنا چاہتے ہیں تو ’’وہ ہمیں تیار پائیں گے۔‘‘

 

ایرانی سفیر نے مزید کہا، ’’اگر وہ جنگ چاہتے ہیں، تو اس صورت میں بھی ایران اس کے لیے تیار ہے۔‘‘

 

دریں اثنا خبر رس‍اں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کے سیزفائر سے متعلق تازہ اعلان سے قبل ایک سینئر ایرانی اہلکار نے بتایا تھا کہ اگر امریکہ دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی ترک کر دے تو ایران کے مذاکرات کار بات چیت کے ایک اور دور میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے ان مذاکرات کو مسترد کر دیا، جو ایران کی طرف سے ہتھیار ڈالے جانے کے مقصد کے تحت کیے جائیں۔

 

پاکستان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ میں فائر بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کے اعلان کے باوجود امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی بدستور جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C