امریکہ نے ایران میں اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی
👁️ 199 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایران میں اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران میں امریکہ کی (ورچوئل) ایمبیسی نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محفوظ متبادل راستوں سے ملک چھوڑیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حالات کے باعث ایئر لائنز پروازیں محدود یا منسوخ کر رہی ہیں، اس لیے امریکی شہری آرمینیا یا ترکی کے راستے ایران چھوڑنے پر غور کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایران میں سڑکیں بند، پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ خدمات متاثر ہیں، جبکہ موبائل اور لینڈ لائن نیٹ ورک پر پابندیاں جاری ہیں۔ ایرانی نژاد امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران سے نکلتے وقت اپنے ایرانی پاسپورٹ استعمال کریں کیونکہ ایران دوہری شہریت تسلیم نہیں کرتا۔
یہ الرٹ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات عمان میں شروع ہو رہے ہیں، اور امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی نیا معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C