امریکہ نے ایران میں 7 ہزار اہداف اور 100 بحری جہاز تباہ کیے، صدر ٹرمپ
👁️ 298 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایران میں 7 ہزار اہداف اور 100 بحری جہاز تباہ کیے، صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران مختصراً ایران میں جاری جنگ کے حوالے سے بات کی اور بیان کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیت ’تباہ‘ کر دی گئی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس جنگ میں اب تک 7 ہزار اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے اور 100 سے زیادہ بحری جہازوں کو تباہ کر چکا ہے۔
ٹرمپ نے بیان کیا کہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو ’عملی طور پر تباہ‘ کر دیا گیا ہے، ان کی فضائیہ، بحریہ اور رہنما ختم ہو چکے ہیں اور ان کی اینٹی ایئر کرافٹ ٹیکنالوجی بھی ’بری طرح تباہ‘ ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ’وہ کر رہے ہیں جو برسوں پہلے ہو جانا چاہیے تھے۔‘ٹرمپ نے بیان کیا کہ امریکہ نے پیر کو ایسی تین تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جہاں میزائل اور ڈرون بنائے جا رہے تھے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی صلاحیت کو ’بری طرح نقصان‘ پہنچا رہا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق انھیں نہیں معلوم کہ ایران نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں لیکن امریکہ نے اس کام پر مامور ایران کے 30 جہازوں کو تباہ کر دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم ایران کو ٹھکانے لگا چکے ہیں‘ اور دیگر ممالک کو چاہیے کہ وہ ’آگے آئیں اور آبنائے ہرمز (کو کھلوانے) کے لیے مدد فراہم کریں۔‘
ٹرمپ نے بیان کیا کہ متعدد ممالک ان کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔تاہم امریکی صدر نے ان ممالک کا نام لینے سے اجتناب کیا اور کہا: ’میں ان کے نام لینا چاہوں گا لیکن مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا چاہیں گے یا نہیں کیونکہ شاید وہ (اس جنگ میں) نشانہ نہیں بننا چاہیں گے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C