امریکہ کا ایران پر بڑا وار، ریڈار مراکز نشانہ، ڈرون اور میزائل تباہ
👁️ 308 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر بڑا وار، ریڈار مراکز نشانہ، ڈرون اور میزائل تباہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اطراف داغے گئے متعدد ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے بعد ایران کے ریڈار مراکز اور بحری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔
سینٹکام نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس میں ایران کے گوروک اور جزیرہ قشم میں واقع ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
امریکی فوج کے مطابق ابتدائی طور پر ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف چار خودکش ڈرون داغے، جنہیں امریکی افواج نے مار گرایا۔ سینٹکام کے مطابق یہ ڈرون خطے میں بحری آمد و رفت کے لیے فوری خطرہ تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ ڈرون حملوں کے بعد امریکی افواج نے مزید حملوں کو روکنے کے لیے گوروک اور جزیرہ قشم میں ایران کے ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو نشانہ بنایا۔
سینٹکام کے مطابق چند گھنٹوں بعد ایران نے کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق چھ میزائل روک لیے گئے جبکہ ساتواں میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا۔
امریکی فوج نے کہا ہے کہ ان حملوں میں کسی امریکی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچنے سے متعلق ایرانی دعوؤں کو بھی مسترد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعرات کی شب بحرِ ہند میں بغیر پرچم والے ایک پابندی زدہ تیل بردار بحری جہاز ’’ڈاوینا‘‘ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی۔
امریکی حکام کے مطابق اس جہاز پر پہلے ہی پابندیاں عائد تھیں اور اسے ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک سمجھا جاتا ہے۔
شپنگ اور بحری نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق ’’ڈاوینا‘‘ تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اسے آخری مرتبہ سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ نے حالیہ مہینوں میں بحرِ ہند اور خطے کے دیگر سمندری راستوں میں کئی تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کی نگرانی اور تلاشی کے اقدامات بڑھا دیے ہیں۔
سینٹکام نے ایران کی کارروائیوں کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج خطے میں چوکس ہیں اور اپنے دفاع کے لیے مزید کارروائی سے گریز نہیں کریں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان : انٹیلی جنس آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد
21/October/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C