امریکہ کی تصدیق: پاکستان نے غزہ امن مشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی!
👁️ 302 بار دیکھا گیا
امریکہ کی تصدیق: پاکستان نے غزہ امن مشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی!
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے غزہ میں امن و استحکام کے لیے ممکنہ بین الاقوامی فورس میں حصہ لینے یا غور کرنے کی پیشکش کی ہے، جس پر امریکہ شکر گزار ہے، تاہم کسی ملک سے حتمی وابستگی لینے سے پہلے مزید وضاحتیں ضروری ہیں۔
پاکستان کی غزہ امن فورس میں ممکنہ شمولیت
امریکی محکمہ خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر مارکو روبیو نے کہا: “ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اس عمل کا حصہ بننے کی پیشکش کی، یا کم از کم اس پر غور کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔
میرے خیال میں ہمیں کسی بھی ملک سے حتمی طور پر وابستگی مانگنے سے پہلے چند مزید سوالات کے جواب درکار ہیں۔ تاہم مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے پاس کئی ایسے ممالک موجود ہیں جو اس تنازع کے تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہیں اور جو استحکامی فورس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔”
روبیو نے واضح کیا کہ اس وقت کسی ملک کی جانب سے فوجی دستوں کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ معاملہ مشاورت کے مراحل میں ہے۔ امریکہ کا موقف ہے کہ کسی بھی اقدام سے قبل تمام فریقوں کی رضامندی اور علاقائی حساسیت کو مدنظر رکھا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5168 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C