خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، لکی مروت میں 2 حملہ آور ہلاک
👁️ 44 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، لکی مروت میں 2 حملہ آور ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ باجوڑ، لکی مروت اور بنوں میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی دیگر پاکستانی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے، جبکہ بنوں اور جنوبی وزیرستان لوئر میں مزید دو اہلکاروں کے قتل کی اطلاعات مشرق ٹی وی نے دی ہیں۔
باجوڑ اور مالاکنڈ کے سنگم پر واقع علاقے میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل خائستہ امین سید ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب ضلع لکی مروت کے علاقے شہبازخیل میں ایم سی بینک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار ممتاز خان پر فائرنگ کردی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال تاجہ زئی منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کارروائی میں ممتاز خان کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک دستی بم بھی برآمد ہوا، جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
بنوں کے علاقے برماشل چوک میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں تعینات اہلکار صدیق زمان ہلاک ہوگئے۔ وہ چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے اور ایس پی سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان کے ڈرائیور بھی تھے۔ مزید برآں مشرق ٹی وی نے بنوں کے علاقے کرم گڑھی میں پولیس اہلکار ضیاء اللہ کو اغوا کے بعد قتل کیے جانے اور جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں دژہ غنڈئی چوک پر کانسٹیبل غلام حسین ولد میتہ خان کو فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کی اطلاعات بھی دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غلام حسین کا تعلق تحصیل وانا کے علاقے غواکوا سے تھا اور ان کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر حملوں کا سلسلہ جاری، مختلف واقعات میں 5 اہلکار ہلاک، لکی مروت میں 2 حملہ آور ہلاک
30/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
پشاور: سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد
30/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ترکیہ کا پاک افغان سرحدی خطے میں داعش خراسان کے مبینہ رکن کے خلاف آپریشن، ترک شہری گرفتار
30/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، قطری وفد اہم پیغام لے کر تہران پہنچ گیا
30/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اتراکھنڈ میں مسافر ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام 6 افراد ہلاک
30/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر حادثات کے بعد رک گئے، ایران نے امریکی حمایت سے غیر مجاز راستہ اختیار کرنے کا الزام عائد کردیا
30/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26411 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15648 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11952 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9313 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7567 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5543 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C