امریکہ کے جدید ترین بمبار طیارے ‘بی 21 ریڈر’ کی رونمائی
👁️ 146 بار دیکھا گیا
امریکہ کے جدید ترین بمبار طیارے ‘بی 21 ریڈر’ کی رونمائی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے پہلا جدید بمبار طیارہ ’بی 21 ریڈر‘ کی رونمائی کرلی، یہ طیارہ روایتی ہتھیار سمیت جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ بمبار طیارہ بغیر عملے کے پرواز کر سکے گا۔
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں طیارہ کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی، تقریبا کا آغاز امریکی قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا، طیارہ کی رونمائی کے بعد ہجوم نے تالیاں بجائیں۔
Take a closer look at the B-21 Raider — the world’s first sixth generation aircraft. This changes everything. #DefiningPossible #RiseoftheRaider pic.twitter.com/rZIINucOug
— Northrop Grumman (@northropgrumman) December 3, 2022
تقریبا رونمائی میں امریکی سیکریٹری دفاع لوئیڈ آسٹن نے کہا کہ بی 21 کے صرف ایک طیارے کی تیاری پر تقریباً 70 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے ہیں یہ تین دہائیوں سے زائد میں پہلا امریکی جنگی بمبار طیارہ ہے، یہ طیارہ امریکا کے جدید اور پائیدار فوائد کا ثبوت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی طویل فاصلے سے حملہ کرنے والا بمبار ، ’بی 21‘ ریڈر کی صلاحیت اور اس کی پائیداری سے مماثلت نہیں رکھ سکتا، اس طیارے کا ڈیزائن اب تک کا سب سے زیادہ برقرار رکھنے والا بمبار ہے۔
ایف 22 اور ایف 35 جنگی طیاروں کی طرح بی 12 طیارہ ایسی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے جس سے اس کا سائز چھوٹا ہوتا ہے اور دشمن اسے آسانی سے ڈھونڈ نہیں سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جدید ترین فضائی دفاعی نظام کو بھی بی 21 طیارہ کو ڈھونڈنے کےلیے مشکل ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ کھلے نظامِ تعمیر (اوپن سسٹم آرکیٹکچر) کے ساتھ بنایا گیا ہے جو ایسے نئے ہتھیاروں کو داخل کرنے کی اجازت دےگا جو ابھی تک ایجاز نہیں ہوئے۔
تھنک ٹینک بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کی ساتھی ایمی نیلسن نے اے ایف پی کو بتایا کہ بی 21 کو نظام میں مزید ترقی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اوپن آرکیٹکچر کی مدد سے مستقبل میں مزید بہتر سافت وئیر متعارف ہوں گے تاکہ طیارے جلدی خراب نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پرانے طیاروں کے مقابلے بی 21 جدید ترین ہے، یہ نہ صرف دوہری صلاحیت رکھتا ہے (جس کا مطلب یہ جوہری یا مسلح میزائل لانچ کرسکتا ہے) اس کے علاوہ یہ طویل اور کم فاصلے پر میزائل لانچ کر سکتا ہے۔
امریکی ائیر فورس کے ترجمان این اسٹیفنک نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابھی صرف امکان ہے کہ طیارہ بغیر عملے کے پرواز کرسکتا ہے لیکن ابھی اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بی 21 ہمارے مستقبل کے جنگی طاقت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دنیا بھر میں مہارت سے کسی بھی ہدف کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
امریکی ایئر فورس کی ترجمان نے بتایا کہ ایئرفورس کم از کم 100 طیارے خریدے گا۔
فضائی اور دفاعی کمپنی نارتھروپ گرومن نے بتایا کہ اس وقت چھ طیارے کیلوفورنیا کے شہر پامڈیل میں جانچ اور آزمائش کے مختلف مراحل میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ طیارہ امریکی جوہری نظام کا اہم حصہ ہوگا جس میں ایسے ہتھیار موجود ہیں جنہیں زمین، ہوا اور سمندر سے لانچ کیا جاسکتا ہے۔
جنگی طیارہ ’ریڈار‘ کا نام اس وقت رکھا گیا جب سال 1942 میں امریکی بمباروں نے جاپان کے شہر ٹوکیو پر حملہ کیا تھا، اس آپریشن کی سربراہی لفٹیننٹ کلونل جیمز ڈولٹل نے کی تھی، 1942 میں پرل ہاربر پر حملہ جاپان کی سرزمین پر امریکا کا پہلا حملہ تھا۔
جیمز آسٹن نے مزید بتایا کہ پرل ہاربر حملے کے چار ماہ بعد اپریل کی ایک صبح کو بحرالکاہل میں امریکی فوج کے 16 بمبار طیاروں نے طیارہ بردار بحری جہاز سے اڑان بھری تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 718 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3490 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C