امریکی ریاست ٹیکساس میں کنٹینر سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
👁️ 163 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں کنٹینر سے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/روئٹرز) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ٹرک کے اندر مردہ پائے جانے والے ان افراد کی قومیت کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق یہ تارکین وطن تھے۔ 16 دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سان انٹونیو کے باہر ٹرک ٹریلر میں پائی جانے والی لاشوں اور اس انسانی المیے کی سب سے پہلے مقامی میڈیا نے خبر دی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک عہدیدار نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
سان انٹونیو کے پولیس سربراہ ولیم میک مانوز نے کہا ہے کہ یہ ان کی زندگی میں اس طرح کا اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
ہمیں اب تک کیا معلوم ہے؟
سان انٹونیو کے فائر چیف چارلس ہڈ نے بتایا کہ ہنگامی امداد فراہم کرنے والے ایک اہلکار کو پیر کے روز سہ پہر جائے واقعہ پر رونے اور مدد طلب کرنے کی آوازیں موصول ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ جب ہم مدد کے لیے پہنچیں گے اور ایک ٹرک کھولیں گے تو اس میں لاشوں کے ڈھیر ملیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک میں 46 افراد کی لاشیں تھیں جب کہ بارہ دیگر بالغ اور چار نو عمر بچے ٹرک میں زندہ حالت میں پائے گئے۔ انہیں فوراً ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ہڈ نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے افراد کا جسم گرمی سے تپ رہا تھا اور وہ نڈھال تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرک کے اندر نہ تو پانی تھا اور نہ ہی ایئر کنڈیشنڈ۔
جس وقت یہ ٹرک برآمد ہوا، اس وقت سان انٹونیو میں درجہ حرارت 103 ڈگری فارن ہائیٹ یعنی39.4 ڈگری سینٹی گریڈ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ٹرک ٹریلر کے اندر کا درجہ حرارت باہر کے درجہ حرارت سے بھی زیادہ تھا۔
اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور فی الحال تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی ٹرک میں موجود نہیں تھا۔
امریکی حکام نے متاثرین کی قومیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا ہے۔
میکسیکو کے حکام کے مطابق زندہ بچنے والوں میں سے دو کا تعلق گوئٹے مالا سے ہے۔
اظہار تعزیت اور الزامات
سان انٹونیو کے میئر ران نیرن برگ نے جائے واقعہ پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”یہ واقعہ کسی بھیانک انسانی المیے سے کم نہیں ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد بھی تھے اور وہ ممکنہ طور پر بہتر زندگی کی تلاش میں نکلے تھے۔‘‘
میکسیکو کے قونصل خانے کے اپنے عہدیداروں کو جائے واقعہ پر بھیجا ہے۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ نے کہا، ”یہ سانحہ ٹیکساس میں پیش آیا ہے۔‘‘ انہوں نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی قومیتیں معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
تاہم ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کو امریکی صدر جو بائیڈن کی ”سرحدی پالیسیوں کا نتیجہ‘‘ قرار دیا۔ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے اس واقعے کے مدنظر سرحدوں پر سخت کنٹرول نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا،”ان اموات کی ذمہ داری (صدر) جوبائیڈن پر عائد ہوتی ہے۔ یہ ان کی خطرناک کھلی سرحد پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے سے انکار کر دیا، جس کا ہلاکت خیز انجام ہمیں آج دیکھنے کو مل رہا ہے۔‘‘
Migrants seeking asylum should always be treated as a humanitarian crisis, but this evening we're facing a horrific human tragedy.
More than 40 hopeful lives were lost. I urge you to think compassionately, pray for the deceased, the ailing, and their families at this moment.
— Mayor Ron Nirenberg (@Ron_Nirenberg) June 28, 2022
پہلے بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں
سان انٹونیو میکسیکو سے ملحق امریکہ کی جنوبی سرحد سے تقریباً 250 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق حالیہ دہائیوں میں میکسیکو سے امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں یہ سب سے ہلاکت خیز سانحہ ہو سکتا ہے۔
سن 2017 میں سان انٹونیو میں وال مارٹ میں کھڑے ایک ٹرک کے اندر سے 10 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔ اسی طرح سن 2003 میں سان انٹونیو کے جنوب مشرق میں 19 تارکین وطن ایک ٹرک میں مردہ پائے گئے تھے۔
سان انٹونیو کا علاقہ انسانی اسمگلروں کے لیے ایک اہم روٹ ہے۔ بردہ فروش دستاویزات کے بغیر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو منتقل کرنے کے لیے گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5130 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C