امریکی صدر بننے کے بعد پہلے دن مسلمانوں پر پابندیاں ختم کروں گا، جوبائیڈن
👁️ 248 بار دیکھا گیا
امریکی صدر بننے کے بعد پہلے دن مسلمانوں پر پابندیاں ختم کروں گا، جوبائیڈن
واشنگٹن (ڈیلی اردو) ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کہا ہے کہ وہ منتخب ہوکر مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے، مسلمان صحت اور فوج سمیت ہر شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی مسلمانوں کی تنظیم ایمگیج ایکشن کی آن لائن تقریب ‘ملین مسلم ووٹس’ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو روزمرہ کے معاملات پر امریکی مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو پیش نظر رکھیں گے اور مسلمانوں کو اپنی انتظامیہ میں شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ امریکی مسلمان بھی فیصلہ سازی میں شراکت دار ہوں، منتخب ہوا تو پہلے دن مسلمانوں پر پابندیاں ختم کروں گا، صدر بننے کے بعد ہماری پہلی ترجیح ہوگی کہ مسلمانوں کی تجاویز اور خدشات کو سنا جائے جو ہماری کمیونیٹیز کے لیے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ وہ کام کر رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا، آپ نومبر میں 10 لاکھ مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر کر رہے ہیں، یہ اہم ہے، آپ کی آواز آپ کا ووٹ ہے، آپ کا ووٹ آپ کی آواز ہے، مسلمان صحت اور فوج سمیت ہرشعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، امریکی مسلمانوں کی آوازیں اہمیت رکھتی ہیں۔
جو بائیڈن نے کہا کہ ہم سب کے بنیادی عقائد ایک جیسے ہیں اور میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اس سال نومبر کے انتخابات میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
جو بائیڈن کا اشارہ اس پابندی کی طرف تھا جو ٹرمپ انتظامیہ نے بعض مسلمان ملکوں کے شہریوں کے امریکہ آںے پر عائد کی ہوئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کئی منتخب امریکی مسلمانوں نے تنظیم کے نام خط میں آئندہ صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں منی سوٹا کی رکن کانگریس الہان عمر، منی سوٹا کے اٹارنی جنرل کیتھ ایلیسن اور انڈیانا کے رکن کانگریس آندرے کارسن شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: حوثیوں کا سعودی عرب میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملہ، پاکستان کی مذمت
28/July/2026 👁️ 866 بار دیکھا گیا
پاکستان: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی اہم ملاقات
28/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، ایک دہشت گرد ہلاک
28/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں تجارتی و سرحدی اہداف پر حملے، چاغی میں پانچ گیس باؤزر نذرآتش، واشک میں اماراتی شیوخ کے فارم ہاؤس پر دھاوا
27/July/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا پولیس نے 83 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی
27/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لکی مروت: ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں چھٹی پر آئے ایف سی اہلکار ہلاک
27/July/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8984 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4861 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3605 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2588 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C