امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کیلئے ڈونلڈ بلوم کو سفیر نامزد کر دیا
👁️ 35 بار دیکھا گیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کیلئے ڈونلڈ بلوم کو سفیر نامزد کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کئی اہم عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جن میں پاکستان کے لیے سفیر کی نامزدگی بھی شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن پاکستان کے لیے ڈونلڈ آرمین بلوم کو سفیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ نیشنل ہائی وے ٹریفکنگ سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے لیے ایڈمنسٹریٹر سمیت بعض دیگر اہم عہدوں کے لیے بھی نام سامنے آئے ہیں۔
Mission Pakistan is delighted to share the news that President Biden has announced his intent to nominate Donald Armin Blome as Ambassador to Pakistan. (1/2) ????????????????
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 20, 2021
وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ بلوم اس وقت تیونس میں بطور امریکی سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہیں خارجہ امور کا وسیع تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ عربی زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔
Today, @POTUS signed an executive order to further our Administration's efforts to tackle systemic racism, advance equity, increase economic opportunity, expand access to wealth creation, and build an economy that works for all Americans.
More details: https://t.co/z2c9PRM4Mm
— The White House (@WhiteHouse) October 19, 2021
اس سے قبل ڈونلڈ بلوم افغانستان میں امریکی سفارت خانے میں بطور پولیٹیکل قونصلر اور یروشلم میں امریکی قونصلیٹ میں قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ بلوم عراق، مصر اور کویت میں بھی کئی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
اس وقت امریکہ کی قائم مقام نائب سفیر انجیلا ایگلر پاکستان میں امریکی مشن کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پال ڈبلیو جونز نے 2020 تک نائب سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
خیال رہے کہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل پاکستان میں امریکی مشن چلانے والے آخری سفیر تھے جنہوں نے 29 اگست 2018 تک پاکستان میں امریکی مشن کی ذمے داریاں انجام دی تھیں۔
صدر بائیڈن کی دیگر کئی عہدوں کے لیے نامزدگیاں
صدر بائیڈن نے محکمۂ ایئرفورس کے جنرل کونسل کے لیے پیٹر جے بیشار، انسانی حقوق کے ریکارڈ سے متعلق نظر ثانی بورڈ کے رکن کے لیے برینڈا ایلیان اسٹیونسن اور نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے اسٹیون کلف کو نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے قانون کے مطابق صدر کے نامزد کردہ ناموں کو سینیٹ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C