25/September/2025

امریکی صدر ٹرمپ کی اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقات، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر زور

👁️ 315 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی صدر ٹرمپ کی اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقات، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر زور

امریکی صدر ٹرمپ کی اسلامی ممالک کی قیادت سے ملاقات، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر زور

نیویارک (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منتخب عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے ایک خصوصی اجلاس کیا، جس کی میزبانی انہوں نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس کا مقصد غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی اور حماس کے قبضے میں یرغمالیوں کی رہائی پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنما شریک تھے۔

 

اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا: "ہم اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور دنیا میں کوئی یہ نہیں کروا سکتا سوا اس گروپ کے (منتخب اسلامی ممالک)۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ملاقات ان کے لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔" انہوں نے مزید کہا: “ہم ایک ایسی چیز کو ختم کرنے جا رہے ہیں جسے شاید شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔”

 

قطر کے امیر نے اجلاس سے قبل ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ ہے۔

 

اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسے "انتہائی سودمند" قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، جبکہ اس کی تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔

 

صدر ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے مذاکرات کا حصہ ہیں اور امن چاہتے ہیں کہ یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ دنوں میں کئی طاقتور ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔

 

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد امریکی صدر سے غیر رسمی ملاقات کی، جس میں غزہ میں امن کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

 

وزیراعظم پاکستان کے دفتر کے مطابق، 25 ستمبر کو ٹرمپ کے ساتھ ون آن ون ملاقات کا امکان بھی ہے۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کی سفارت کاری ایک نازک مرحلے میں ہے۔

 

امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں جبکہ غزہ کی مستقبل کی سکیورٹی اور انتظامیہ کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور ہیں۔

 

قبل ازیں، ٹرمپ نے متنازعہ تجویز دی تھی کہ غزہ کے شہریوں کو کسی اور جگہ آباد کر کے اس علاقے کو مشرق وسطیٰ کا "ریویرا" بنایا جائے، جسے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C