04/February/2026

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی صدر نے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

👁️ 182 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی صدر نے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ایرانی صدر نے مذاکرات شروع کرنے کا اعلان

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے امریکی حکومت کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں “برے نتائج” کی دھمکی دی تھی۔

 

ٹرمپ نے فوجی کارروائی کا بھی ذکر کیا اور گزشتہ ماہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں اپنا طیارہ بردار بحری بیڑہ روانہ کیا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ واشنگٹن اور تہران مسائل کا حل نکال لیں گے، لیکن خبردار بھی کیا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو “برے نتائج سامنے آئیں گے”۔

 

صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ خارجہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ مذاکرات مناسب ماحول میں، یعنی دھمکیوں اور غیر معقول توقعات سے پاک، آگے بڑھائے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مذاکرات ایران کے قومی مفادات کے دائرے میں ہوں گے اور یہ فیصلہ “خطے کی دوست حکومتوں کی درخواستوں” کے بعد کیا گیا۔

 

تہران نے بارہا کہا ہے کہ وہ سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے، لیکن کسی بھی جارحیت کے خلاف سخت جواب دینے کا بھی عزم رکھتا ہے۔ ایران کے مطابق مذاکرات کا محور صرف جوہری پروگرام ہونا چاہیے، جبکہ میزائل پروگرام یا دفاعی صلاحیتوں پر بات چیت سے انکار کیا گیا ہے۔

 

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو “علاقائی جنگ” چھڑ سکتی ہے۔ استنبول میں متوقع مذاکرات کا مقصد کسی بھی تصادم سے بچنا اور دونوں فریقین کے درمیان تناؤ کو کم کرنا بتایا گیا ہے۔

 

امریکہ نے تاحال ان مذاکرات کے انعقاد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C