19/December/2025

امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام عارضی طور پر معطل

👁️ 264 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام عارضی طور پر معطل

امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام عارضی طور پر معطل

واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر گرین کارڈ لاٹری پروگرام بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت امریکہ ہر سال ایسے ممالک کے شہریوں کو لاٹری کے ذریعے 50 ہزار ویزے دیتا ہے، جن کی امریکہ میں امیگریشن کی شرح کم ہے۔

 

امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم کہتی ہیں کہ صدر نے گرین گارڈ لاٹری پروگرام کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ’تاکہ مزید کوئی امریکی اس تباہ کن پروگرام کی وجہ سے نقصان نہ اُٹھائے۔‘

 

گذشتہ ہفتے براؤن یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے مشتبہ حملہ آور کا تعلق پرتگال سے ہے۔ وہ سنہ 2017 میں لاٹری پروگرام کے تحت امریکہ آئے تھے اور اُنھیں بعدازاں گرین کارڈ مل گیا تھا۔

 

براؤن یونیورسٹی امریکہ کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور اسے شمال مشرقی امریکہ کی آٹھ بڑی نجی یونیورسٹیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

 

امریکی حکام کا خیال ہے کہ مشتبہ حملہ آور 48 سالہ کلاڈیو نوس ویلنٹ نے اس ہفتے کے شروع میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پرتگالی پروفیسر نونو لوریرو کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔

 

کرسٹی نوم کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے سنہ 2017 میں نیویارک سٹی میں ٹرک حملے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد بھی اس پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C