امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا عندیہ
👁️ 208 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا عندیہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی کے امکان پر غور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے محدود پیمانے پر حملے پر غور کر رہے ہیں؟ اس پر صدر ٹرمپ نے چند لمحوں کے توقف کے بعد کہا، ’’میرے خیال میں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں ایسا سوچ رہا ہوں۔‘‘
اس سے قبل امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف محدود فوجی حملے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ تہران کو جوہری معاہدے سے متعلق امریکی شرائط تسلیم کرنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ کارروائی میں ایرانی فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کو وسعت دینے کے امکانات بھی زیر غور ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایک ممکنہ معاہدے کے مسودے پر کام کر رہا ہے اور اسے آئندہ چند روز میں امریکی خصوصی ایلچی کے حوالے کیا جائے گا۔
ادھر امریکہ نے خطے میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس تعیناتی میں دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بھی شامل ہے جو بتدریج مشرقِ وسطیٰ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سفارتی رابطوں اور عسکری تیاریوں کے بیک وقت جاری رہنے سے خطے میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے، اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 356 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8995 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4869 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3742 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3611 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2598 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C