امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی
👁️ 271 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو ایران تباہ ہوجائے گا۔
امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو اس صورت میں ایران کا باقاعدہ طور پر خاتمہ ہوجائے گا، لہذا ایران امریکا کو دوبارہ دھمکی دینے کی غلطی نہ کرے۔
If Iran wants to fight, that will be the official end of Iran. Never threaten the United States again!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 19, 2019
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور امریکا نے رواں ماہ خلیج فارس میں مزید جنگی بحری جہاز اور طیارے بھی تعینات کردیے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ان کے رویے میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ چند روز قبل ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی جنگ کی صورت اختیار کر جائے۔
صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ امریکہ اور ایران کی جنگ نہیں ہوگی۔
دوسری جانب ایران نے بھی جنگ کے امکانات کو رد کیا تھا اور ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ایران جنگ کا خواہشمند نہیں ہے اور میرے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C