امریکی عدالت میں 20 برس بعد ابو غریب جیل کے قیدیوں کے مقدمے کی سماعت سوموار ہوگی
👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکی عدالت میں 20 برس بعد ابو غریب جیل کے قیدیوں کے مقدمے کی سماعت سوموار ہوگی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) آج سے بیس سال قبل اپریل کے ہی مہینے میں عراق کی ابو غریب جیل میں بدسلوکی کا شکار قیدیوں اور ان کی حفاظت پر مامور امریکی فوجیوں کی مسکراتے ہوئے تصاویر جاری کی گئی تھیں جس نے دنیا کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔
امریکی عدالت میں اگلے ہفتے ابو غریب جیل میں قید زندہ بچ جانے والے تین قیدیوں کا مقدمہ اُس فوجی کنٹریکٹر کے خلاف سنا جائے گا جسے وہ اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
اس مقدمے کی سماعت ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کی عدالت میں پیر کو شروع ہو گی۔
مدعیان کی نمائندگی کرنے والے مرکز برائے آئینی حقوق کے وکیل بحر اعظمی کے مطابق یہ پہلا موقع ہو گا کہ ابو غریب کے زندہ بچ جانے والے اپنے تشدد کے دعوے امریکی جیوری کے سامنے پیش کر سکیں گے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسو سی ایٹڈ پریس’ کے مطابق اس سول مقدمے میں مدعا علیہ کنٹریکٹر کمپنی ‘سی اے سی آئی’ نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے اور 16 سال کی قانونی چارہ جوئی کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے ملازمین پر الزام نہیں ہے کہ انہوں نے کیس میں کسی بھی مدعی کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔
دوسری طرف مدعی اس کنڑیکٹر کو ان حالات کے پیدا کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں تشدد برداشت کرنا پڑا۔ وہ اس سلسلے میں حکومتی تحقیقات میں ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ سی اے سی آئی کے کنٹریکٹرز نے فوجی پولیس کو حراست میں لیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں کمزور کرنے کی ہدایت کی۔
ریٹائرڈ آرمی جنرل انتونیو تگوبا، جنہوں نے ابو غریب اسکینڈل کی تحقیقات کی قیادت کی، ان لوگوں میں شامل ہیں جن کی گواہی متوقع ہے۔
انتونیو تگوبا کی انکوائری نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سی اے سی ائی کنٹریکٹر کمپنی کے کم از کم ایک تفتیش کار کو جوابدہ ہونا چاہیے جس نے ملٹری پولیس کو ایسی شرائط طے کرنے کی ہدایت کی ہو جو جسمانی زیادتی کے مترادف ہوں۔
اے پی نے اپنی رپورٹ میں نوٹ کیا کہ اس بات پر بہت کم اختلاف ہے کہ ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ زیادتی خوف ناک تھی۔ سال 2004 میں جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برہنہ قیدیوں کا اہرام بنایا جارہا ہے یا انہیں پٹیوں سے گھسیٹا جا رہا ہے۔
کچھ تصاویر میں ایک سپاہی مسکراتے ہوئے انگوٹھے سے اس واقع کی تعریف کر رہا ہے جب کہ وہ لاش کے پاس پوز دے رہا ہے۔ تصاویر میں قیدیوں کو کتوں سے ڈراتے ہوئے اور سر ڈھانپے ہوئے بجلی کے تاروں سے جڑا دکھایا گیا ہے۔
ان بدنام زمانہ تصویروں میں مدعیوں کی واضح طور پر شناخت نہیں کی جا سکتی لیکن ان کے ساتھ بدسلوکی کی صورتیں پریشان کن ہیں۔
ایک قیدی سہیل الشماری نے جیل میں اپنے دو ماہ کے دوران ہونے والے جنسی حملوں اور مار پیٹ کے واقعات بیان کیے ہیں۔ اسے بجلی کا جھٹکا بھی لگا اور گلے میں رسی باندھ کر جیل میں گھسیٹا بھی گیا۔
قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کے سابق رپورٹر صلاح العجائیلی نے کہا کہ وہ جیل میں ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کی وجہ سے انہوں نے سیاہ مائع کی قے کی۔ انہیں نیند سے بھی محروم رکھا گیا، خواتین کے زیرِ جامہ پہننے پر مجبور کیا گیا اور کتوں سے ڈرایا گیا۔
کنٹریکٹر کمپنی سی اے سی آئی نے کہا ہے کہ امریکی فوج وہ ادارہ ہے جسے ابو غریب کے حالات پیدا کرنے کا ذمہ دار ہونا چاہیے اور یہ کہ اس کے ملازمین فوجیوں کو احکامات دینے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔
کنٹریکٹر کمپنی کے وکلاء نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا معاملہ گروپ پر ذمہ داری عائد کرنے کی کوشش سے زیادہ کچھ نہیں ہے کیوں کہ اس کے اہلکاروں نے جنگ کے علاقے کی جیل میں ایسی سرگرمی کے ماحول کے ساتھ کام کیا جس سے کچھ غلط کام لگتا ہے۔
یہ کیس 2008 سے عدالتوں میں ہے لیکن سی اے سی آئی نے اسے عدالت سے باہر رکھنے کے لیے تقریباً 20 بار کوشش کی ہے۔
سال 2021 میں امریکی سپریم کورٹ نے بالاخر سی اے سی آئی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے مقدمے کو چلانے کے لیے اسے ڈسٹرکٹ کورٹ کو واپس بھیج دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C