’امریکی فوج ایران کے خلاف طویل کارروائی کی تیاری کر رہی ہے‘
👁️ 158 بار دیکھا گیا
’امریکی فوج ایران کے خلاف طویل کارروائی کی تیاری کر رہی ہے‘
نیو یارک (ڈیلی اردو/روئٹرز) امریکہ کے دو سرکاری اہلکاروں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی صورت میں امریکی فوج ہفتوں تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے امکان کے تحت تیاری کر رہی ہے۔
روئٹرز کے مطابق دونوں اہلکاروں نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بات کی۔
جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی سے ممکنہ فوجی آپریشن کی تیاریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے حوالے سے تمام آپشنز موجود ہیں۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’وہ (ٹرمپ) کسی بھی مسئلے پر مختلف نقطہ نظر کو سنتے ہیں لیکن حتمی فیصلہ اس بنیاد پر کرتے ہیں جو ہمارے ملک اور قومی سلامتی کے لیے بہتر ہو۔‘
پینٹاگون نے اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ اور ایران نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں نئے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا کیونکہ امریکی فوجی دستے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کیے جا رہے ہیں اور دونوں اطراف سے ہونے والی بیان بازی بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C