02/August/2025

امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں سیکیورٹی الرٹ: شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

👁️ 263 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں سیکیورٹی الرٹ: شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں سیکیورٹی الرٹ: شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

کراچی/اسلام آباد  (نمائندگان ڈیلی اردو  ) امریکی  قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات اپنے سفارتی عملے اور امریکی شہریوں کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

 ترجمان کے مطابق، شہری رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری اور سفارتی عملہ ہوٹلوں، شاپنگ مالز، ریستورانوں اور دیگر عوامی مقامات پر جانے سے اجتناب کریں، جبکہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔

 

ذرائع کے مطابق، یہ احتیاطی تدابیر ممکنہ دہشت گرد حملے کے خدشے کے پیشِ نظر جاری کی گئی ہیں۔

 

یاد رہے کہ چند روز قبل جرمن قونصل خانے نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر معینہ مدت کے لیے ویزوں کا اجرا معطل کر دیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C