انسدادِ دہشتگردی بل: دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی مدتِ حراست 6 ماہ تک کرنے کی تجویز
👁️ 108 بار دیکھا گیا
انسدادِ دہشتگردی بل: دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی مدتِ حراست 6 ماہ تک کرنے کی تجویز
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کی قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بِل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے جس کے مطابق عسکری اور غیر عسکری اداروں کے احکامات پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شبے میں کسی بھی شخص کو اب تین ماہ کے بجائے چھ ماہ تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔
وزیرِ داخلہ کی عدم موجودگی میں وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جمعے کو انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا جسے غور کے لیے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
خیال رہے موجودہ انسدادِ دہشتگردی کے قانون کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ’مستند معلومات‘ یا ’شکایت‘ پر کسی بھی شخص کو دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شبے میں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھ سکتے ہیں۔
نئے ترمیم بِل کے مطابق اب عسکری ادارے اور غیر عسکری ادارے کسی بھی شخص کو مزید تین مہینوں کے لیے حراست میں رکھ پائیں گے لیکن حراست کی اس مدت میں اضافہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 10 کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا جو کہ ملزم کو انصاف پر مبنی عدالتی کارروائی کا حق دیتا ہے۔
ترمیمی بِل کے مطابق ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے شخص کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی جس میں پولیس سے ایس پی رینک کا افسر، عسکری و غیر عسکری انٹیلیجنس ایجنسیوں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اراکین شامل ہوں گے۔
قومی اسمبلی میں متعارف کروائے گئے بِل کے مطابق انسدادِ دہشتگردی ایکٹ میں کی گئی تبدیلیاں اگلے دو سالوں تک کے لیے نافذِ العمل ہوں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی ایٹمی حملے کا امکان؟ ٹرمپ کی فوری کارروائی کے منصوبے کی تردید، ایرانی ٹی وی پر ایٹمی حملے سے بچاؤ کی ہدایات نشر
04/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ’فاز‘ کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
04/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرم : سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ، زینبیون بریگیڈ کا ایک دہشت گرد ہلاک، چار زخمی
04/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ٹانک : تھانے پر مبینہ ڈرون حملہ اور فائرنگ، محرر سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی
04/November/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا : دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز بڑھانے کا فیصلہ
04/November/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں احتجاجی مظاہروں سے منسلک مقدمے میں مزید 2 افراد کو پھانسی، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
03/November/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26430 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15666 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11969 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9329 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7582 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5572 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C