انڈونیشیا: چرچ پر خودکش حملہ ایک مسلم نو بیاہتا جوڑے نے کیا، پولیس
👁️ 140 بار دیکھا گیا
انڈونیشیا: چرچ پر خودکش حملہ ایک مسلم نو بیاہتا جوڑے نے کیا، پولیس
جکارتا (ڈیلی اردو/دوئچے ویلے) گذشتہ ویک اینڈ پر انڈونیشیا کے صوبے سلویسی کے چرچ پر حملہ ایک مسلم نو بیاہتا جوڑے نے کیا تھا۔ اس بارے میں پیرکو انڈونیشی پولیس نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ کارروائی میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔
Makassar Church Bombers Are Husband and Wife: Police https://t.co/vtZf34UJuv pic.twitter.com/mPSGUu4taM
— The Jakarta Globe (@thejakartaglobe) March 29, 2021
انڈونیشی صوبے سلویسی کے شہر ماکسّار کے ایک کلیسا میں گذشتہ روز یعنی اتوار کو مسیحی تہوار ایسٹر کے ہفتے کے پہلے دن مسیحی باشندے عبادت کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس موقع پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ‘جیسس کیتھیڈرل‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی گارڈز نے انہیں روکنا چاہا تو ان دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے، جن میں چرچ کے گارڈز سمیت وہاں موجود کئی دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں مشتبہ خود کش بمبار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا تھا کہ ان میں سے ایک بمبار ایک خاتون تھی۔ پیر کو پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ چرچ پر حملہ کرنے والے افراد میاں بیوی تھے۔
ملزمان کا پس منظر
‘جیسس کیتھیڈرل‘ پر حملہ کرنے والے جوڑے کا تعلق جماع انشروت دولہ JAD سے بتایا جا رہا ہے۔ انڈونیشی پولیس کے ترجمان آرگو ژووینو نے ایک بیان میں اس ملزم جوڑے کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑے کے ایک اور جوڑے کے ساتھ قریبی تعلقات تھے جس نے 2019 ء میں جنوبی فلپائن میں انتہائی خونریز دوہرا بم دھماکہ کیا تھا۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا،” انڈونیشیا میں کلیسا پر حملہ کرنے والے جوڑے کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ اس خاتون کا نام رولی ریان زیکے اور اُس کے خاوند کا الفتح ہندیانی صالح تھا۔‘‘
فلپائنی حکام کے مطابق جنوری 2019 ء میں صوبے سولو کے علاقے جولو کے ایک کیتھڈرل میں ان بم حملوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
انڈونیشیا کے نیشنل پولیس چیف لسٹیو سیگیت پرابوؤ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا،”چرچ پر حملہ کرنے والے مرد کی ابتدائی شناخت میں اُس کا نام ‘ایل‘ بتایا جا رہا تھا۔ اُس نے ان دہشت گردانہ حملوں سے پہلے اپنے والدین کے نام ایک الوداعی پیغام چھوڑا تھا۔ اُس نے کہا تھا کہ وہ شہید ہونے کے لیے تیار ہے۔‘‘
پولیس کی کارروائی
انڈونیشی پولیس کے مطابق جیسس کیتیھڈرل پر حملوں کے سلسلے میں انڈونیشیا کے مغربی صوبے نوسا تنگارا سے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے جکارتہ اور پڑوسی مضافاتی علاقے بیکاسی کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے جن کے نتیجے میں پانچ بم اور دھماکہ خیر مواد برآمد ہوا ہے۔
اتوار کی شام دیر سے پولیس چیف لسٹیو سیگیت پرابوؤ نے کہا تھا کہ حملہ آور JAD کے ایک سیل کے ممبران تھے جو انڈونیشیا کا ایک داخلی عسکریت پسند گروپ ہے اور یہ اسلامک اسٹیٹ کا حامی گروپ ہے۔ ان کا کہنا تھا،” یہ گروپ اس گروپ سے منسلک ہے جس نے جولو میں حملہ کیا تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا حالیہ برسوں میں جے اے ڈی پر انڈونیشیا میں متعدد عسکریت پسند حملوں کا الزام لگایا گیا ہے جس میں تین گرجا گھروں پر خودکش حملے شامل ہیں۔ یعنی 2018 ء میں انڈونیشیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر سورا بایا کے تین کلیساؤں پر ہونے والے خودکُش بم حملے شامل ہیں۔ ان مربوط حملوں کے نتیجے میں دو کنبوں کے 15 افراد، بشمول بچے اور 13 حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C