10/October/2026

اورکزئی میں سرکاری ہائی سکول پر دہشتگردوں کا دھاوا، پرنسپل محمد اقبال آفریدی اغوا

👁️ 128 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اورکزئی میں سرکاری ہائی سکول پر دہشتگردوں کا دھاوا، پرنسپل محمد اقبال آفریدی اغوا

اورکزئی میں سرکاری ہائی سکول پر دہشتگردوں کا دھاوا، پرنسپل محمد اقبال آفریدی اغوا

اورکزئی(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع اورکزئی کے علاقے مشتی میلہ میں نامعلوم دہشتگرد گورنمنٹ ہائی سکول مشتی بازار میں داخل ہوگئے، جہاں اساتذہ سے موبائل فون چھیننے کے بعد سکول کے پرنسپل محمد اقبال آفریدی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مغوی پرنسپل کی بازیابی اور ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او شوکت علی کے مطابق ایس ڈی پی او محبوب خان کی نگرانی میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ پرنسپل کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C