اورکزئی میں شدت پسندوں کا حملہ: 8 ایف سی اہلکار ہلاک، 11 زخمی
👁️ 389 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں شدت پسندوں کا حملہ: 8 ایف سی اہلکار ہلاک، 11 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط/اے ایف پی) پاکستان کے قبائلی ضلع اورکزئی میں شدت پسندوں کے ایک منظم حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔
سیکیورٹی کے ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران چار دہشتگرد بھی مارے گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق مسلح شدت پسندوں نے سرحدی علاقے میں ایف سی کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ پہاڑی علاقے میں گھات لگا کر کیا گیا۔ جیسے ہی قافلہ مخصوص مقام پر پہنچا، دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
ایک سینیئر اہلکار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: کہ “مسلح دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی، جس میں ہمارے آٹھ اہلکار ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔”
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ فضائی نگرانی بھی کی گئی، اور سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی حملہ آور علاقے سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، جھڑپ کے بعد علاقے میں کرفیو جیسی صورتحال ہے، اور موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے تاکہ دہشتگردوں کے فرار کے امکانات کو محدود کیا جا سکے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان کے سرحدی علاقوں خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سن 2021 میں طالبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اس سے منسلک گروہوں نے سرحد پار سے پاکستان میں حملے تیز کر دیے ہیں۔ پاکستانی حکام متعدد بار ان حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔
ڈیلی اردو کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے آغاز سے اب تک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 320 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت سیکیورٹی اہلکاروں کی ہے۔
تاحال واقعے پر آئی ایس پی آر یا وزارت داخلہ کی جانب سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 2937 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2610 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C