آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی اہم ملاقات
👁️ 46 بار دیکھا گیا
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی اہم ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی جنرل نے جی ایچ کیو کے دورے کے دوران یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ جی ایچ کیو کے دوران کمانڈر سینٹکام نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔
ترجمان پاکستانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام، سلامتی صورتحال، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بالخصوص دوطرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کے کاموں اور علاقائی امن کے لیے تعاون کی کوششوں کا اعتراف کیا۔
ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق امریکی وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا، دورہ سرحد کے دوران سینٹکام کمانڈر جنرل کو انسداد دہشت گردی اور پاک ۔ افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C