اٹلی: صومالی پناہ گزین کے حملے میں 6 سالہ بچے سمیت 4 خواتین زخمی
👁️ 177 بار دیکھا گیا
اٹلی: صومالی پناہ گزین کے حملے میں 6 سالہ بچے سمیت 4 خواتین زخمی
روم (روئٹرز/اے پی) سیاحتی شہر ریمینی میں ایک شخص نے چاقو مار کر مبینہ طور پر ایک چھ سالہ لڑکے اور چار خواتین کو زخمی کر دیا۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ حملہ آور نشے کی حالت میں تھا۔
اٹلی کی پولیس نے پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند ایک 26 سالہ صومالی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس نے اٹلی کے شمالی سیاحتی شہر ریمینی میں متعدد افراد کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔
اطالوی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اتوار کے روز حملہ آور واردات انجام دینے سے قبل مبینہ طور پر بغیر ٹکٹ کے ایک بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
اب تک کیا معلوم ہے؟
ہفتے کی شام کو پیش آنے والی اس واردات میں چار خواتین اور ایک چھ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ اس کے گلے میں زخم آئے ہیں اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مشتبہ شخص مبینہ طور پر ٹکٹ کے بغیر ہی بس پر سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس نے بس پر سوار ہوکر دو ٹکٹ کنٹرولرز پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد وہ جائے واردات سے فرار ہوگیا اور بھاگتے ہوئے تین دیگر افراد کو بھی زخمی کر دیا۔
پولیس نے تاہم بعد میں مشتبہ شخص کا پتہ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔
تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ حملہ کسی دہشت گردی کے مقصد سے نہیں کیا گیا تھا بلکہ حملہ آور نشے کی حالت میں تھا اور ہنگامے کے دوران اس نے لوگوں پر چاقو سے وار کردیے۔
مذکورہ شخص نے اٹلی میں پناہ کے لیے درخواست دے رکھی ہے اور فی الحال ریمینی میں ریڈ کراس کے ذریعہ تعمیر کردہ مکان میں رہتا ہے۔
اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے کے مطابق یہ حملہ آور سن 2015 سے ہی یورپ میں رہ رہا ہے اور متعدد یورپی ممالک پناہ دینے کی اس کی درخواستیں اب تک مسترد کرچکی ہیں۔ ان میں ڈنمارک، سویڈن، جرمنی اور نیدرلینڈ شامل ہیں۔
’یہ ایک سنگین واقعہ ہے‘
اٹلی کی وزیر داخلہ لوسیانا لامورجیز اس واقعے پر تبادلہ خیال کے لیے پیر کے روز ریمینی میں مقامی حکام سے ملاقات کرنے والی ہے۔ انہوں نے اس جرم کو ”انتہائی سنگین واقعہ‘‘ قرار دیا۔
سابق نائب اطالوی وزیر اعظم اور بائیں بازو کی لیگا نورڈ پارٹی کے رہنما میٹیو سالوینی نے اس واقعے پراطالوی وزیر داخلہ لوسیانا کی سخت نکتہ چینی کی اور تارکین وطن پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کرنے کی اپیل کی۔
سالوینی نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا،”وزیر لامورجیز، اٹلی کے ایک محفوظ ملک بننے تک ہمیں ابھی ایسے اور کتنے متاثرین دیکھنے پڑیں گے۔”
مہاجرت اٹلی میں ایک اہم سیاسی موضوع ہے۔ افریقہ اور مشرق وسطی سے پناہ حاصل کرنے کے خواہش مند بڑی تعداد میں افراد بحیرہ روم پار کر کے اٹلی کی ساحل پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C