اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا
👁️ 109 بار دیکھا گیا
اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے ایک ہزار تارکین وطن کو بچالیا
روم (ڈیلی اردو) اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ انہوں نے بحیرہ روم میں ماہی گیری کی دو کشتیوں سے ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کو راتوں رات بچایا، جب کہ دو لاشیں نکال لی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق الارم فون کی جانب سے ایک انتباہ کے بعد سسلی میں سیراکیوز کے ساحل پر دو ‘پیچیدہ’ آپریشن کیے گئے جن میں لیبیا کی کشتیاں شامل تھیں۔
پہلی کشتی سے سسلی کے ساحل سے تقریباً 35 میل دور ایک اطالوی کوسٹ گارڈ جہاز نے 416 تارکین وطن کو بچایا جبکہ یورپی یونین کی سرحدی فورس فرونٹیکس کے ساتھ کام کرنے والے اسپین کے گشت کرنے والے جہاز نے مزید 78 کو بچایا۔
اس میں کہا گیا کہ ساحل سے 60 میل دور ماہی گیری کی دوسری کشتی سے کوسٹ گارڈ کے جہازوں اور اٹلی کی مالیاتی جرائم کی پولیس نے 663 تارکین وطن کو بچانے کے لیے مداخلت کی اور ‘دو بے جان لاشیں’ برآمد ہوئیں۔
اٹلی کی نئی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ سے اپنی پہلی تقریر میں افریقہ کے تارکین وطن کو کشتیوں میں گزرنے سے روکنے کا عزم کیا تھا۔
جیارجیا میلونی نے کہا کہ ان کی حکومت جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے ملک کی سب سے دائیں بازو کی حکومت ہے، خاص طور پر بحران زدہ لیبیا سے روانگی کو روک کر غیر قانونی آمد کو روکنا اور انسانی اسمگلنگ کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے اصرار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسمگلروں کو اس بات کا فیصلہ کرنے سے روکا جائے کہ کون ملک میں داخل ہوتا ہے۔
اٹلی طویل عرصے سے ہجرت کے فرنٹ لائن پر رہا ہے جس میں لاکھوں افراد سالانہ دنیا کی مہلک ترین کراسنگ سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پناہ گزینوں کا معاہدہ
سیو دی چلڈرن اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اٹلی پر زور دیا کہ وہ لیبیا کے ساتھ یورپی یونین کے زیر اہتمام ہونے والے ایک متنازع معاہدے کو ختم کر دے تاکہ تارکین وطن کی کشتیوں کو یورپ جانے سے روکا جا سکے۔
سال 2017 کے معاہدے کے تحت اٹلی اور یورپی یونین لیبیا کے ساحلی محافظین کو فنڈ، تربیت اور آلات فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو پھر بحیرہ روم میں تارکین وطن کو روکتے اور انہیں زبردستی تنازعات سے متاثرہ ملک میں واپس بھیج دیتے ہیں۔
تاہم اٹلی میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کی سربراہ کلاڈیا لوڈسانی نے پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے یورپ کو کسی بھی حالت میں ایسے ملک کے ساتھ معاہدہ نہیں کرنا چاہیے جہاں تارکین وطن کو تشدد، غلامی یا جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جائے۔
مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 برسوں میں تقریباً ایک لاکھ افراد کو اس طرح سے روکا گیا ہے۔ بہت سے لوگوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ لیبیا کے حراستی مراکز میں پہنچ گئے تھے۔
ناقدین احتساب کے فقدان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جس کے بارے میں عوامی معلومات نہیں ہیں کہ لیبیا میں رقم کس کو ملتی ہے۔
پکڑ دھکڑ اور واپس بھیجنا
اٹلی طویل عرصے سے ہجرت کے فرنٹ لائن پر رہا ہے، جس میں دسیوں ہزار لوگ آتے ہیں جو سالانہ دنیا کی مہلک ترین کراسنگ کی کوشش کرتے ہیں۔
اس نے 2000 کی دہائی کے دوران لیبیا کے آمر معمر قذافی کے ساتھ مہاجرین کے بہاؤ کو روکنے کے لیے متعدد معاہدے کیے تھے۔
یہ شراکت 2012 میں لیبیا کی حکومت کے خاتمے کے بعد معطل ہوگئی تھی جس پر یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے لوگوں کو لیبیا میں روکنے اور زبردستی واپس بھیجنے پر اٹلی کی مذمت کی۔
البتہ شام، عراق اور لیبیا میں جنگوں نے 2015 میں پناہ گزینوں کی ایک لہر کو جنم دیا، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کشتیوں کے ذریعے اٹلی گئے اور اس کے بعد 2016 میں ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد آئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2832 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C