ایران، روس کی دھمکیاں: امریکا نے ہزاروں فوجی خطے میں تعینات کر دیئے
👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران، روس کی دھمکیاں: امریکا نے ہزاروں فوجی خطے میں تعینات کر دیئے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے واضح کیا ہے کہ مشرق اوسط میں حال ہی میں تعینات کیے گئے ہزاروں امریکی فوجی خطے ہی میں بدستور موجود رہیں گے۔
پینٹاگون کی نائب پریس سکریٹری سبرینا سنگھ نے منگل کے روز صحافیوں کو بتایا کہ جب تک خطے میں ان امریکی فورسز کی ضرورت رہے گی، وہ موجود رہیں گی۔ امریکا نے حالیہ مہینوں میں ایران اور روس کی دھمکیوں کے جواب میں اس ماہ کے اوائل میں خطے میں اضافی فوجی اور دفاعی سازوسامان بھیجا تھا اور وہ پہلے سے اعلان کردہ تعیناتی کا حصہ تھے۔
گذشتہ ماہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے علاقے میں ایمفیبیئس ریڈینیس گروپ/میرین سریع الحرکت یونٹ (اے آر جی/ایم ای یو) کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔ یہ ایف -35 ، ایف -16، اور ایک گائیڈڈ میزائل تباہ کن یو ایس ایس تھامس ہڈنر (ڈی ڈی جی -116) کے علاوہ تھے، جنھیں خطے کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔
سبرینا سنگھ سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا شام یا عراق میں امریکی فوجیوں یا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے خلاف ایرانی خطرات میں کوئی کمی آئی ہے؟ تو انھوں نے کہا:’’ہم گذشتہ ہفتوں سے سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے تجارتی جہازوں کو ہراساں کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں‘‘۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے اس خطرے کو کم ہوتے نہیں دیکھا ہے، لہٰذا افواج کو خطے سے باہر نکالنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ نائب ترجمان نے واضح کیا کہ جب تک ایرانی خطرہ تبدیل نہیں ہوجاتا، امریکی فوج کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3544 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C