ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ ہیک
👁️ 157 بار دیکھا گیا
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ ہیک
یروشلم (ڈیلی اردو/اے پی) اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ کی ویب سائٹ اب معمول کے مطابق کام کرنے لگی ہے تاہم ہیکروں نے ہیک کرنے کے بعد اس پر ایران نواز تصویریں پوسٹ کر دیں۔ یہ واقعہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر پیش آیا۔
Hackers have targeted the website of the Jerusalem Post newspaper on the anniversary of the 2020 killing of Iranian general Qassem Soleimani. https://t.co/ZiR3pwedXQ
— The Associated Press (@AP) January 3, 2022
ہیکروں نے پیر کی صبح کو اسرائیلی اخبار ‘یروشلم پوسٹ’ کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس نے کچھ دیر کے لیے کام کرنا بند کر دیا۔ صارفین تک اس کے مواد کی رسائی رک گئی۔ بعد میں اس پر ایک تصویرپوسٹ کردی گئی، جس میں ایک راکٹ کو آسمان میں ایک بند مٹھی سے نکل کرایک عمارت کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر کے ساتھ انگلش اور عبرانی میں ایک دھمکی آمیز پیغام میں بھی درج ہے، جس میں کہا گیا، “ہم تمہارے بہت قریب ہیں، اتنے قریب جس کے بارے میں تم سوچ بھی نہیں سکتے۔”
یہ واقعہ ایران کے اعلی فوجی جنرل قاسم سلیمانی کی عراق میں دو سال قبل قتل کی برسی کے موقع پر پیش آیا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے اس ہیکنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسرائیل نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کا گزشتہ دسمبر میں پہلی مرتبہ عوامی طور اعتراف کیا تھا۔
یروشلم پوسٹ کے ہیکنگ کے بعد جو تصویر شائع کی گئی ہے وہ اسرائیلی شہر ڈیمونا کے قریب’ شیمون پیریز نیوکلیئر ریسرچ سینٹر’ کی نقل ہے۔ ایرانی فوج اپنی فوجی مشقوں میں اسی’ نقلی عمارت‘کا استعمال نشانہ بنانے کے لیے کرتی ہے۔
ڈیمونا کا جوہری تحقیقاتی مرکز جوہری بم میں استعمال ہونے والے معیار کا پلوٹونیم تیار کرتا ہے جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اسرائیل سرکاری طورپرنہ تو یہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیارہیں اور نہ ہی اس بات سے انکار کرتا ہے۔
قاسم سلیمانی کون تھے؟
قاسم سلیمانی ایران کی انتہائی موثر ترین شخصیات میں سے تھے۔ وہ پاسداران انقلاب کے قدس فورس کے سربراہ تھے۔
جنرل سلیمانی شام، عراق اور لبنان میں ایران کی سرگرمیوں کا لازمی جز تھے۔ خیال رہے کہ ایران شام میں شیعہ گروپوں بشمول صدر بشار الاسد کی حمایت کرتا ہے۔
تین جنوری 2020 کو عراق میں بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کی موت ہوگئی تھی۔ تاہم وہ آج بھی ایرانی عوام میں کافی مقبول ہیں۔
تہران حکومت جنرل قاسم سلیمانی کی موت کی دوسری برسی کے موقع پر پیر کے روز بڑے پیمانے پر یادگاری تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C