ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 309 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو بہت فکرمند ہونا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت فکرمند ہونا چاہیے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کا ساتھ دیا اور اگر وہ ایران پر کارروائی نہ کرتے تو آج مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہ ہوتا۔
صدر ٹرمپ کے بیان ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر جمعے کو مذاکرات ہونے والے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی پیش رفت کا خواہشمند نظر آتا ہے، لیکن دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔
ایک موقع پر امریکی صدر نے ماضی کی کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ہم نے ایران کو بات چیت کا موقع دیا، لیکن کوئی نتیجہ خیز پیش رفت نہ ہوئی، جس کے بعد ہم نے ایران کے خلاف آپریشن 'مڈنائٹ ہیمر' کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایران دوبارہ اس قسم کی کارروائی چاہے گا۔‘‘
ٹرمپ کے مطابق ایران کو مذاکرات کے دوران نہ صرف جوہری پروگرام بلکہ اپنے میزائل پروگرام، خطے میں قائم پراکسی ملیشیاؤں اور مظاہرین کے ساتھ سلوک پر بھی بات کرنا ہوگی تاکہ حقیقی معنوں میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
سکیں۔
صدر ٹرمپ کا یہ موقف امریکہ کی حالیہ ایران پالیسی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں دباؤ اور مذاکرات کو ایک ساتھ استعمال کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26295 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15544 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11829 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9138 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5172 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C