10/July/2019

ایرانی صدر نے برطانیہ کو جوابی نتائج کی دھمکی دے دی

👁️ 129 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایرانی صدر نے برطانیہ کو جوابی نتائج کی دھمکی دے دی

ایرانی صدر نے برطانیہ کو جوابی نتائج کی دھمکی دے دی

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو جوابی نتائج بھگتنے کی دھمکی دےدی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا ہے۔

 حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اپنے اس اقدام پر ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیا ہے، اسے اس کے نتائج سمجھ  میں آ جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ نے جبرالٹر کے پانیوں میں ایک ایرانی ٹینکر کو روک کر الزام لگایا تھا کہ یہ آئل ٹینکر ایران پر عائد یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو خام تیل کی سپلائی کیلئے جارہا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C