ایرانی وفد امریکہ سے مذاکرات کے بغیر پاکستان سے واپس روانہ
👁️ 220 بار دیکھا گیا
ایرانی وفد امریکہ سے مذاکرات کے بغیر پاکستان سے واپس روانہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کی قیادت میں آیا ہوا وفد ہفتے کے روز اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گیا۔ اس وفد نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے مذاکراتی مطالبات اور امریکی شرائط پر اپنے تحفظات پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے سفیر رضا امیری بھی موجود تھے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اس ملاقات کو ’’نہایت خوشگوار اور دوستانہ تبادلہ خیال‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مطابق یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مکالمت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دو ہفتے قبل ہونے والے پہلے براہ راست امن مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے، اور اب تک اس نوعیت کے دوسرے دور کی بات چیت شروع نہیں ہو سکی۔
یہ مذاکرات ایک عارضی فائر بندی کے بعد ہوئے تھے، لیکن اہم تنازعات خصوصاً ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق اختلافات برقرار رہے، جن کے باعث پیش رفت رک گئی تھی۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ یہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں۔
تاہم صورتحال اب بھی غیر یقینی ہے کیونکہ ایران کی جانب سے براہ راست مذاکرات کے حوالے سے ہچکچاہٹ ظاہر کی گئی ہے اور امکان ہے کہ نئی بات چیت ابتدا میں بالواسطہ طور پر پاکستان کے ذریعے ہی آگے بڑھے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7421 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C